شام: دیرالزور پر امریکہ کا حملہ، درجنوں جاں بحق و زخمی
Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
شام کے صوبے دیرالزور پر امریکہ کی زیرکمان اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد نے شام میں یہ حملہ البوکمال کے علاقے ہجین کے رہائشی علاقوں پر کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نو بچے اور آٹھ عورتیں شامل ہیں۔
جمعے کو بھی الشفا کے علاقے پر امریکی اتحاد کے حملے میں گیارہ شامی شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ ہفتوں کے دوران دیرالزور کے مختلف علاقوں پر بارہا شدید بمباری کی ہے۔