یونیورسٹیوں میں جاسوسی کے خلاف سعودی طالبات کا احتجاج
Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
سعودی عرب میں طالبات نے ریاض میں ایک یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کر کے یونیورسٹی کے احاطے میں انٹیلی جینس اہلکاروں کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور طالبات کو حراست میں لئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
العہد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کلاس کی اپنی ایک ساتھی، خالد العنزی کی رہائی کا مطالبہ کیا جو سات ماہ سے قید میں ہے۔
ان خواتین طلبا نے جیلوں میں بند دیگر قیدیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے اسی طرح یونیورسٹی میں جاسوس اور انٹیلی جینس اہلکاروں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں جاسوسی کا ماحول بنائے جانے پر شدید احتجاج کیا۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں کی صورت حال نہایت ابتر ہے جہاں قیدیوں کی ایذا رسانی کے علاوہ انھیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔