ایران،عراق تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: عراقی وزیراعظم
عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عراق ایک آزاد اورخود مختارملک ہے اور ہم اپنے خارجہ تعلقات بالخصوص ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو اپنے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایران کے صدر کے سنیئر مشیر حسن دانایی فر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات عراق کے قومی مفادات کے لئے اہم ہیں لہذا ہم دوسروں کی ایما پر ان روابط کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے.
عادل عبدالمہدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق بیرونی دباو یا دوسروں کی خواہش پر ایران کے ساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا.
عادل عبدالمہدی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی تعاون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اور عراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا.