Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • حقانی گروہ کے انس حقانی سمیت 9 ارکان رہا

افغان حکومت نے دہشت گرد گروہ حقانی کے سربراہ کے بیٹے انس حقانی سمیت 9 ارکان کو رہا کردیا ہے۔

افغان حکومت نے دہشت گرد گروہ حقانی کے سربراہ جمال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی سمیت حقانی نیٹ ورک کے دیگر 9 ارکان  کو افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔

انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

طالبان نے دو روز قبل اپنے چند اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس