Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں ایک فلسطینی کی شہادت

غرب اردن کے علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
دریں اثنا پی ایل او سے وابستہ ایک مرکز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں میں چوّن فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی میں داخل کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صیہونی آباد ایسی حالت میں مسجدالاقصی کے اندر داخل ہوئے کہ انھیں صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی۔ صیہونی آباد کاروں کے مسجد الاقصی میں داخل ہونے پر فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں میں جھڑپ بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے فوجی نیز صیہونی آبادکار، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کی بارہا بے حرمتی کرتے رہے ہیں جس پر مسلمانان عالم کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس