Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • آل سعود کے مخالف شہزادہ طلال کا انتقال

سعودی شاہی خاندان کے سینئر رکن، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی اور حکومت مخالف شہزادہ طلال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ طلال کی عمر 87 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے فرزند تھے جب کہ ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد تھے۔

شہزادہ طلال 1960ء میں بیرون ملک چلے گئے تھے اور کافی عرصے بعد وطن لوٹے تھے، وہ سعودی شاہی خاندان میں اصلاحات کے خواہش مند تھے اور حکومت کے سخت مخالف تھے اسی بناء پر وہ سعودی عرب سے چلے گئے تھے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ان کی جان کو خطرہ تھا اسی وجہ سے انہوں نے جلاوطنی کی زندگی گذارنے کو ترجیح دی تھی۔

 

ٹیگس