Jan ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی آبادکاروں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حمایت یافتہ صیہونی آبادکار ایک بار پھر باب المغاربہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہوئے اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

صیہونی آبادکار، اس طرح کی اپنی کارروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے کے علاوہ اس مسجد پر قبضہ جمانے اور اسے یہودی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجدالاقصی کی بے حرمتی میں صیہونی فوجیوں کے علاوہ اب صیہونی حکام بھی شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

حال ہی میں صیہونی آبادکاروں کے ہمراہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر زراعت نے بھی مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے دوران صیہونی آبادکاروں نے تقریبا تیس ہزار بار مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے جرمتی کی ہے جبکہ دو ہزار سترہ میں تقریبا پچّیس ہزار چھے سو بار بے حرمتی کی گئی تھی۔

ٹیگس