Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق: الانبار میں 5 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی فوجی اہلکاروں نے صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے پانچ سرغنہ ہلاک کر دیئے۔

سومریہ نیوز کے مطابق عراقی فوجی اہلکاروں کی یہ کارروائی صوبے الانبار کے شہر الرطبہ میں انجام پائی۔
اس کارروائی میں داعش گروہ کے دسیوں عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔
عراق کے سیکورٹی ذرائ‏ع نے صوبے دیالہ کے علاقے خانقین میں بھی دہشت گرد گروہ کے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔
عراقی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کا اعلان کیا ہے تاہم عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی، جنوبی اور بغداد کے اطراف کے علاقوں میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں۔
عراقی فوج اور سیکورٹی اہلکار اب ان تمام علاقوں سے باقی بچے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان علاقوں میں دسیوں دہشت گرد گرد عناصر کو ہلاک کر نے کے علاوہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

ٹیگس