Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی اتحاد کی ایک اور جارحیت، 20 عام شہری جاں بحق

شام کے صوبےدیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری  میں بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہوائی حملہ دیر الزور کے مشرق میں الباغور تحتانی قصبہ پر کیا گیا۔ جمعرات کو بھی الشفا اور الشککیہ پر امریکی اتحاد کی بمباری میں اکیس عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ شام کے صوبے دیرالزور کے مختلف علاقوں پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے تیز ہو گئے ہیں جن میں اب تک شام کے عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے ان حملوں میں ممنوعہ ہتھیار منجملہ فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں بارہا امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس