Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کے وفد کو دورہ ماسکو کی دعوت

فلسطین کی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ روس نے حماس کے وفد کو فروری کے شروع میں ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے رکن باسم نعیم نے روسی وزارت خارجہ کے مشرق وسطی کے شعبے کی جانب سے فلسطین کی تحریک حماس کو ماسکو کا دورہ کئے جانے کی دی جانے والی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے وفد کے دورہ ماسکو میں فلسطین کی اندرونی صورت حال، فلسطینی گروہوں میں اختلافات کے خاتمے اور قومی آشتی کے مسئلے پر گفتگو ہو گی۔روسی وزارت خارجہ کے اس شعبے نے قومی آشتی کے مسئلے پر گفتگو کے لئے پی ایل او کو بھی گیارہ فروری کو ماسکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔فلسطینی وفود اپنے دورہ ماسکو میں مختلف روسی حکام منجملہ روسی وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل بوگدانوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس