Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران وعراق کے ثقافتی، تاریخی اورمذہبی مشترکات

عراق کے صدرنے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا آئندہ دورہ عراق، باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔

عراق کے صدر برہمصالح نے گزشتہ روز عراقی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا آئندہ دورہ، ایران عراق تعلقات کے فروغ کے لئے غیرمعمولی دورہ ہوگا.

عراقی صدرکا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں دورہ ایران کے موقع پر انتہائی اہم مذاکرات کئے اور دونوں ممالک کی قیادت نے مختلف امور پر بات چیت کی.

برہم صالح نے کہا کہ انھوں نے اپنے غیرملکی دوروں میں اس بات پر تاکید کی تھی کہ عراقی عوام ایران سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور انھیں خطے میں اجتماعی تعاون کے لئے ایک اہم بنیاد سمجھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان 1400 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے جبکہ ثقافتی، تاریخی، مذہبی اور تہذیبی مشترکات نے دونوں ملکوں کے عوام کو مضبوط رشتوں میں جوڑدیا ہے.

صدر برہم صالح نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق، خطے میں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام کے لئے پُل کا کردار ادا کرسکتا ہے اور یہ ہمارے اورخطے کے لئے فائدہ مند ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی پالیسی واضح ہے، ہم کسی مخصوص سیاسی صف بندی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ہمارا اصل مقصد عراق کو تناو اور بےجا تنازعات سے دور رکھنا ہے.

 

ٹیگس