Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شام میں وحشیانہ امریکی بمباری، پچاس عام شہری جاں بحق

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اپنے ایک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے قریب بمباری کر کے پچاس سے زائد عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شام میں امریکا کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر دیرالزور کے مضافاتی علاقے الباغوز میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا-

بتایا جاتا ہے کہ اس بمباری میں پچاس سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں- عراق اور  شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ایئروارز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو ہزار چودہ سے اب تک عراق اور شام میں امریکا کے ہوائی حملوں میں پانچ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں-

امریکی اتحاد نے حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردوں پر حملے کرنے کے  بہانے عراق اور شام میں زیادہ تر عام شہریوں کو ہی نشانہ بنایا ہے-

ٹیگس