عراق میں دہشت گردگروہ داعش کا سرغنہ ہلاک
عراق کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے ایک اہم سرغنےکو ہلاک کردیا ہے۔
الدستور کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم سرغنہ صباح نوری عباس کو ہلاک کردیا ہے داعشی سرغنہ صباح الشرمیط کے نام سے دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دہشتگرد صباح نوری عباس کی ہلاکت کی خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے چچنی کمانڈر ابو محمد نے کہا ہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر بغدادی ہمیں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے علاقہ باغوز سے حال ہی میں جو دہشت گرد خارج ہوئے ہیں انھوں نے ابو بکر بغدادی سے اپنی بیعت توڑ دی ہے۔
ابو محمد کا کہنا تھا کہ داعش کو شام کے علاقے باغوز میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے جس کی بنا پرداعش کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل برطانوی اخبار دی سن نے لکھا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی افریقی ملک چاڈ یا نائیجر کے قریب کہیں روپوش ہوا ہے ۔