Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں فلسطینی شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

 غزہ میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک فلسطینی، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کے محاصرے، اس علاقے میں رہنے والے فلسطینی شہدا کے لواحقین اور قیدیوں کی تنخواہیں روکے جانے کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کی برطرفی کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ اس سے پہلے بھی کئی بارغزہ کے شہری اس علاقے کے خلاف صدر محمود عباس کے اقدامات کی مذمت میں مظاہرے کرچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپریل دوہزار اٹھارہ سے غزہ کے خلاف تادیبی اقدامات کا آغاز کیا تھا اوراس کے تحت اس علاقے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کے علاوہ بہت سے لوگوں کو نوکری سے برخاست بھی کردیا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مقدار میں بھی کمی کردی ہے۔

ٹیگس