افغانستان: 32 طالبان اور12سکیورٹی اہلکار ہلاک
Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
افغانستان کی خصوصی فورسز نے ہلمند اور پکتیکا کے علاقوں میں طالبان کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آپریشن کے دوران ہلمند کے ضلع نہر سراج میں30 طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
ادھر پکتیکا کے ضلع برمل میں افغان فورسز کی بمباری میں 2 طالبان مارے گئے، طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں پر کوئی ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
افغانستان کے دو صوبوں ہلمند اور زابل میں فورسز اور طالبان کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔