Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: غزنی بدخشان میں جھڑپ، درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبوں غزنی اور بدخشان میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبے غزنی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس میں ایک انسپیکٹر، آٹھ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔

اس حملے کے بعد فریقین میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں طالمبان کے بھی کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

ادھر شمالی افغانستان کے صوبے بدخشان کے شہر فیض آباد میں بھی طالبان اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکار، دو عام شہری اور طالبان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس