Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • جنوبی سعودی عرب میں سعودی اتحاد کا حملہ پسپا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں نے یمنی فوج کے مورچوں کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی-

سعودی اتحاد کی فوج کو اس کارروائی کے دوران فضائیہ کی بھی حمایت حاصل تھی لیکن یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے اس حملے کو پسپا کر دیا-

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اس ناکام حملے میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا-

اس درمیان یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر نجران کے علاقے عاکفہ میں سعودی فوجی اڈے پر زلزال ایک میزائل سے حملہ کیا-

دوسری جانب یمنی فوج نے نجران میں ہی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے دو اڈوں پر قبضہ کر لیا- یمنی فوج نے  یہ کارروائی نجران کے رشاحہ علاقے میں انجام دی اور سعودی اتحاد کی فوجوں کے دو اڈوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ  متعدد جارح فوجیوں کو ہلاک کر دیا-

 

ٹیگس