Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • بلدیاتی انتخابات میں ترکی کی حکمراں پارٹی کو سبقت

ترکی میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) اور اس کی اتحادی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے پیپلز اتحاد نے برتری حاصل کر لی ہے۔

انقرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پیپلز اتحاد نے 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 51.8 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں. اگرچہ اہم اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) اور دی گڈ پارٹی کے اتحاد نیشنز اتحاد کو 37.6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

حکمراں پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم بنالی یلدرم استنبول میں 48.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے قریبی حریف سے معمولی برتری بنائے ہوئے ہیں۔

ٹیگس