پاکستان کا پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ
پاکستان نے کہا ہے کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حکومت نے ایران و پاکستان کی 907 کلومیٹر سرحد پرباڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ باڑ بھی پاک افغان بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی ، تاہم تجارت اور آمد و رفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے ایران و پاکستان سرحد پر باڑ لگانے پر رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران باڑ لگانے میں پاکستان کی مالی مدد کرے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔
واضح رہے کہ دہشتگرد ایران میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہیں جس کی واضح مثال حال ہی میں ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ سے اغوا ہونے والے سکیورٹی اہلکار ہیں جنہیں جیش ظلم کے دہشتگرد اغوا کر کے پاکستان لے گئے۔