Apr ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • بحرینی شہریوں کے خلاف جارحانہ فیصلے

بحرین کی نمائشی عدالت نے حزب اللہ کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں ایک سو اڑتیس بحرینیوں کی شہریت سلب کئے جانے کا حکم سنایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اٹارنی جنرل نے اس سے قبل حزب اللہ کے ساتھ رابطے کے الزام میں ایک سو گیارہ بحرینیوں کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔
بحرین کی شاہی حکومت نے جسے سعودی فوج کی حمایت حاصل ہے ملک کے گیارہ ہزار شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔
آل خلیفہ خاندان کی حکومت نے بہت سے قیدیوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس