Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی عوام اپنی سرزمین کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین کا نہ تو سودا کریں گے اور نہ ہی وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہوں گے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی  ٹیم کے افراد سینچری ڈیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس ٹیم کا مقصد سنیچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اشتعال دلانا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سینچری ڈیل کے بیشتر سیاسی حصوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے اور اب اس منصوبے کے کچھ ہی ہی سیاسی حصے جامہ عمل پہننے سے رہ گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کیا جانا سنیچری ڈیل کا اہم ترین حصہ تھا۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی  سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جانا، واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر بند کرنا، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے امداد پہنچانے والے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی امداد منقطع کردینا اور فلسطینیوں کے علاقوں کو صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کو جائز قراردینا سنیچری ڈیل کے وہ حصے ہیں جن پر عمل کیا جاچکا ہے۔

سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہوگا اور فلسطین صرف غرب اردن کے باقی بچے حصے اور غزہ پر ہی مشتمل ہوگا۔

ٹیگس