May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • بوتل سے پھر نکلا بغدادی کا جن، بغدادی کے ویڈیو پر مختصر نظر

دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔

ذرائع میں دوشنبہ کو ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں ابو بکر البغدادی کو دکھایا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کو داعش کے شعبہ پروپیگینڈا الفرقان نے نشر کیا ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں آخری بار داعش کے سرغنہ کا ویڈیو دیکھا گیا تھا۔

بِل سے پھر نکلا داعشی سرغنہ ۔ ویڈیو

نئے ویڈیو میں داعش کے سرغنہ البغدادی کو بڑھی ہوئی داڑھی میں دکھایا گیا ہے اور اس کے پاس کچھ افراد منہ پر نقاب ڈالے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اس ویڈیو میں البغدادی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ الباغور کی جنگ ختم ہو گئی ہے تاہم ہم اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے کی کوئی تاریخ واضح نہیں ہے ۔ ویڈیو کے آغاز میں البغداری نے مشرقی شام کے الباغور علاقے میں جنگ کا ذکر کیا ہے۔ اس نے یہاں سے داعش کے دہشت گردوں کی پسپائی کا اعتراف کیا ہے ۔

البغدادی نے اعتراف کیا کہ داعش کا مرکز الباغور اس کے کنٹرول سے نکل چکا ہے ۔ الباغور وہ علاقہ ہے جہاں پر داعش کو پھر سے شکست ہوئی ہے۔

ابو بکر البغدادی نے اس ویڈیو میں دعوی کیا کہ شام میں داعش کو ملی شکست کے انتقام میں اسی نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے کروائے تھے ۔

واضح رہے کہ ابو بکر البغدادی، عراق کے موصل میں اپنے خفیہ ٹھکانے سے 2014 میں باہر آیا تھا ۔

واضح رہے کہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے سے متعلق خبریں متعدد بار آ چکی ہیں ۔ پہلی بار 6 ستمبر 2014  کو ایک ہوائی حملے میں اس کے مارے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ اس کے بعد 27 اپریل 2015 کو شام میں ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد اس کی ہلاکت کی خبریں آ رہی تھیں ۔ پھر 12 اکتوبر 2015 کو عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں اس کے مارے جانے کی خبر سننے کو ملی تھیں۔ اس کے بعد 11 جون 2017 کو شام کے رقہ میں ایک ہوائي حملے میں بغدادی کے مارے جانے کی بات کہی تھی ۔    

ٹیگس