لیبیا میں سعودی عرب کی مداخلت کے خلاف مظاہرہ
May ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
سیکڑوں لیبیائی شہریوں نے دارالحکومت طرابلس میں مظاہرے کر کے سعودی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی سفارت خانے کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خلیفہ حفتر کی حمایت کرنا بند کر دیں۔
ایسے ہی مظاہرے مصراتہ شہر میں بھی کیے گئے جہاں لوگوں نے خلیفہ حفتر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بعض مظاہرین نے فرانس کی جانب سے بھی خلیفہ حفتر کی حمایت کیے جانے کی مذمت کی اور یلو جیکٹ پہن کر پیرس کے خلاف احتجاج کیا۔
ادھر جنوبی شہر سہبا میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خلیفہ حفتر کی فوجوں کے طرابلس میں جاری حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پچپن ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے جاری جھڑپوں میں چار سو کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں جبکہ دو ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔