May ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ماہ رمضان میں سعودی عرب میں علما و خطبا پر بندشیں

سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سعودی عرب کی مساجد میں خطبا و مقررین کو اپنی تقریریں سعودی حکومت کی پالیسیوں اور راہ و روش کے مطابق کرنا ہوں گی ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اخبار الریاض نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے الشرقیہ کے علاقے میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد میں تقریریں سعودی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق کرنا ہوں گی اور ریاض کی حکومت اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتے گی۔

سعودی عرب میں گذشتہ دو برس میں جب سے بن سلمان ولیعہد بنے ہیں سیکڑوں کی تعداد میں علما اور سماجی و علمی شخصیات کو اپنے عقیدے کے اظہار اور اسی طرح آل سعود حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کی بنا پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے غیر انسانی جرائم کے تحت حال ہی میں سینتیس بے گناہ افراد کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ان کے سر قلم کئے گئے ہیں۔

ٹیگس