May ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ5 ہلاک

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں واقع لمن نامی علاقے میں ایک مکان پرہوا ہے۔

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ  ہوا ہے جس میں 5 افرادکے ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2میزائل فائر کیے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مارےجانےوالوں میں کمانڈراسد اللہ عرف سنگری شامل ہیں اور اس ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس دسمبر میں بھی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیاتھا۔

افغان  میڈیا کے مطبق ملا عبدالمنان اخوند طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بھائی تھےتاہم  طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل افعانستان میں برسرپیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو ڈرون حملے میں  نشانہ بنایا گیا تھا۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔

 

ٹیگس