May ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: فورسز کا سرچ آپریشن 25 طالبان ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 10 طالبان مارے گئے جب کہ 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے  قندوز کے ضلع چہار ڈارا میں افغان سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے قبضے سے 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا، سرچ آپریشن کے دوران گھمسان کی جھڑپ میں 10 طالبان مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سیکڑوں کے لشکر  نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملوں کے نتیجے میں 24 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔

ٹیگس