شام: حلب میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ، 10 فلسطینیوں کی شہادت
May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
شمالی شام میں واقع حلب میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ پر جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے حملے میں دس فلسطینی شہید ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی شام ہوا جس میں دس فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہید ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے اس حملے میں تیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب شام کی ڈیموکریٹک فورس کے مرکز کا کہنا ہے کہ شہر منبج میں ایک حملہ آور نے پولیس اسٹیشن پر کار بم دھماکہ کر دیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔
ادھرشامی مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ کرد فورس سے متعلق ایک ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور دس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔