صنعا میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ
May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کر کے یمن کے خلاف سعودی عرب کے جاری جرائم کی شدید مذمت کی۔
المسیرہ کے مطابق یمنی عوام نے صنعا میں مظاہرہ کر کے سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
دریں اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن میں عام شہریوں کا قتل عام بند اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اسی طرح عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے شرکا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غلط پالیسیوں سے دوری اختیار کرتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کوشش کریں۔
واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے صنعا کے رہائشی علاقے پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں اپنے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ حادثہ ایک غلطی کا نتیجہ رہا ہے۔