May ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق کو ایران سے توانائی درآمدات میں امریکی استثنی

امریکہ نے عراق کو ایران سے بجلی اور گیس درآمدات کرنے سے متعلق یکطرفہ پابندیوں سے استثنی دے دی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ناظم الامور جوی ہڈ نے گزشتہ روز ملکی اور غیرملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کو پابندیوں سے استثنی ملنے کی تصدیق کی.

جوی ہڈ کا کہنا تھا کہ عراق، ایران سے بجلی اور گیس فراہم کرنے کے حوالے سے امریکی پابندیوں سے مستثنی ہے تاہم امریکہ اس شعبے میں عراق کی خودانحصاری کی حمایت کرتا ہے.

واضح رہے کہ عراق کو امریکی پابندیوں سے استثنی سے متعلق امریکی حکام کے بیانات ایسے میں سامنے آرہے ہیں جب امریکہ حالیہ مہینوں میں بارہا عراق پر ایران سے توانائی حاصل نہ کرنے پر دباؤ ڈالتا رہا جبکہ عراقی حکام نے یہ بات واضح کردی تھی کہ وہ  اپنے ملک کی توانائی  کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے تیل و گیس لیتا رہے گا۔

ٹیگس