May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • جیزان ایرپورٹ پر سعودی جنگی طیاروں کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان ایرپورٹ پر سعودی جنگی طیاروں کے ٹھکانے پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے اتوار کے روز ،قاصف کے دو، نامی ایک ڈرون طیارے کے ذریعے جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے ہوائی اڈے پر بمباری کی۔
اس رپورٹ کے مطابق جیزان کے ایرپورٹ پر سعودی جنگی طیاروں کے اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا کہ جسے یمن کے خلاف فضائی حملوں کے لئے استعمال کیا جا تا رہا ہے۔
ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ آج کا حملہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ کا یہ چوتھا حملہ ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی نجران ہوائی اڈے پر تین حملے کئے گئے جن میں ایک حملہ جنگی طیاروں کے ٹھکانے پر کیا گیا اور اسی طرح پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم بھی پہلی بار حملہ کیا گیا۔
دریں اثنا یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے بھی یمن کے صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس میں سعودی اتحاد کے کم از کم پانچ فوجی ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس سے قبل بھی شہر تعز میں کلابہ اور الاربعین نامی علاقے پر سعودی اتحاد کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا تھا۔
ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے بھی شمال مغربی سرحدی علاقے میں حرض اور جیزان کے درمیان واقع کوہ النار میں سعودی دشمن کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جیزان میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن میں ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے مشرق میں میں واقع جبل الدود میں سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ تباہ کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے گذشتہ منگل کو بھی صوبے الحدیدہ میں واقع حیس کے شمال مغربی علاقے میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طارہ مار گرایا تھا۔
یمنی فوج کے اینٹری ایرکرافٹ یونٹ نے چودہ مئی کو بھی ،ایم کیو ون، قسم کا ایک امریکن ڈرون طیارہ تباہ کر دیا تھا جو یمن کی فضا میں پرواز کر رہا تھا۔

ٹیگس