May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران تحریک مزاحمت کا حقیقی حامی، تحریک انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کو لبنان و فلسطین کی تحریک مزاحمت کا حقیقی حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی رح کی جانب سے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس قرار دیا جانا بہت ہی منطقی اور دانشمندانہ اقدام ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں اس بات پر تاکید کی کہ علاقے اور پوری دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر اس سال کا عالمی یوم قدس خاص اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین تمام مسلمانوں کے ایک فلیٹ فارم پر جمع ہو جانے کا باعث بنا ہے۔یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مسلمانان عالم کا موقف ایسا ہونا چاہئے کہ ان کے مقدسات کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین میں علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کئے جانے کے باوجود اسرائیل کے خطرے کے مقابلے میں تحریک استقامت بدستور جاری رہے گی۔

ٹیگس