سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے
May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران میں الصوح کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال ایک قسم کے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس کے اس میزائل حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب سعودی اتحاد کے فوجیوں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر التحیتا کے جنوب میں رہائشی علاقوں پر ستائیس میزائل فائر کئے اور عام شہریوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ ہی یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا واحد راستہ ہے۔واضح رہے کہ یمن کی جنگ بند کرانے کے لئے اب تک کئی بار کوششیں ہو چکی ہیں مگر سعودی اتحاد کی ہٹ دھرمی اور غلط اقدامات و پالیسیوں کی بنا پر یہ کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔