Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں : طالبان

افغان طالبان اور امریکہ کے مابین امن مذاکرات کے کئی ادوار ہونے کے باوجود ابھی تک وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

عیدالفطرکی مناسبت سے افغان طالبان کے سرغنہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ افغان تنازعے کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے۔

افغان طالبان کے سرغنہ کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات میں دلیل اور تفہیم کی پالیسی اپنانے کے علاوہ طالبان کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو اہم خیال کرتے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے دروازہ کھلا ہے تاہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے ہماری بات بھی سننا ہوگی۔

یاد رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آخری دور مئی میں مکمل ہوا تھا۔

ٹیگس