Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: عید الفطر کے موقع پرطالبان سمیت 900 قیدی رہا

افغان صدر اشرف غنی نے عید الفطر کے موقع پر طالبان سمیت 900 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت 900 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے جن میں حکومتی اتحاد سے برسرپیکار طالبان بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں صدر اشرف غنی نے ماہ رمضان میں ملک گیر جنگ بندی کی پیشکش بھی کی تھی اور اتحادی افواج کی جانب سے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرائی تھی تاہم طالبان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

رواں برس اپریل میں ہونے والی ’امن کانفرنس‘ کے دوران بھی صدر اشرف غنی نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 175 طالبان کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا، ممکن ہے 900 قیدیوں میں 175 طالبان بھی شامل ہوں۔

افغان حکومت کے سیز فائر اور قیدیوں کے رہائی کے اعلان کے باوجود ماہ رمضان میں 200 افغان شہری ہلاک ہوئے، یہ شہری خود کش اوربارودی سرنگ کے دھماکوں، فائرنگ اور جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس