Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد

بحرین میں موجود پاکستانیوں کو بحرینی پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بحرین کی جانب سے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی جانب سے کسی بھی پاکستانی شخص یا کمپنی کو بحرینی ویزوں کا اجراء نہیں کیا جا رہا۔ پاکستانی کمپنیوں کو بحرین کے ویزے حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بحرین کی جانب سے ویزے کے حصول کے لئے پاکستانیوں کی تمام درخواستیں مسترد کی جا رہی ہیں۔ بحرین کی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو ایسے سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی۔

دوسری جانب بحرین میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھی شکایات کے انبار لگائے گئے ہیں۔ بحرین میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بحرین کی پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ بحرین کی پولیس کی جانب سے پاکستانیوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کے لئے انہیں تھمب ویری فیکیشن کے عمل سے بھی گزارا جا رہا ہے۔

ٹیگس