جارحیت کے خاتمے تک سعودی اہداف پر حملے جاری رہیں گے، انصاراللہ
Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی اور اماراتی جارحیت بند ہونے تک یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔
انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہیں اور سعودی عرب کے پاس عقب نشینی اور جارحیت بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
انہوں نے تمام ایئر لائنوں اور عام شہریوں کو سعودی ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یمنی فوج کا قانونی اور جائز حق ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے جمعے کے روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے مذکورہ ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔
اس سے قبل یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز ابہا ایرپورٹ کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔