سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حملے کا تازہ ویڈیو
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے اس ڈرون حملے میں قاصف ٹو کے، نامی ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔
گزشتہ پانچ روز کے دوران سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں ابہا ایئرپورٹ پر کیا جانے والا یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔دوسری جانب یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی شہریوں کو جارح سعودی اتحاد کے حملوں سے محفوظ کرنے کے لئے جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کی فوجی سرگرمیوں کو بند کرایا جانا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ یمن بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتا ہے اور یمنی فوج نے سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے انھیں جنوبی سعودی عرب کے فوجی ہوائی اڈوں سے دور رہنے کے بارے میں پیغام بھی دیا ہے۔المحبشی نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے ایسے آلات و ٹیکنالوجی کے مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ جنھیں یمنی عوام کے خلاف فوجی جارحیت کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے جبکہ یمن کی جانب سے غیر فوجی مراکز پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔جنوبی سعودی عرب میں ہوائی اڈوں پر حملے بھی سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمنی ہوائی اڈوں کا محاصرہ جاری رکھنے کے جواب میں کئے جا رہے ہیں - جارح سعودی اتحاد کے ذریعے یمن کے ہوائی اڈوں کا محاصرہ کرلئے جانے کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے فوجی، ان ہوائی اڈوں سے علاج و معالجے کے لئے بیماروں تک کو بیرون ملک منتقل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
یمنی فضائیہ کے ترجمان عبداللہ جعفری کہا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کا محاصرہ اور جارحیت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ہمارے میزائل اور ڈرون نہ صرف ریاض حتی اسرائیل تک بھی پہنچ کر اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔