Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غزہ میں فلسطینیوں کے ترسٹھویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں اناسی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روزترسٹھویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں اناسی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ واپسی مارچ  میں اب تک تین سو سترہ فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس