سعودی فوجی نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو گولی ماردی
Jun ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ایک فوجی نے صوبہ ابوعریش کے جازان شہر میں اپنے ہی تین ساتھی فوجی اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سعودی فوج کے اندر کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کا سبب ذاتی جھگڑا تھا۔
ابھی تک اس سلسلے میں سعودی فوج کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے تاہم سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جازان پولیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں-
جازان شہر سعودی عرب کے جنوب میں یمن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اس شہر میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر آئے دن حملہ کرتی ہیں-