فلسطینی علاقوں میں دوہزار صیہونی مکانات بنانے کی منظوری
Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے فلسطینی علاقوں میں مزید دو ہزار رہائشی مکانات تعمیر کئے جانے کی اجازت دی ہے۔
خـبروں کے مطابق صیہونی حکومت، کافی عرصے قبل غرب اردن میں ایسے دو ہزار رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے جن میں دیگر ملکوں سے آنے والے صیہونیوں کو بسایا جائے گا۔
صیہونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر دو ہزار سولہ میں جاری کی جانے والی ایک قرارداد کے ذریعے فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اسرائیل، فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے ان علاقوں میں آبادی کا تناسب تبدیل اور اپنے ناجائز تسلط کو جواز فراہم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔