حزب اللہ نے اسرائیل و امریکہ کو شکست دی: شیخ نعیم قاسم
Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
حزب اللہ نے اسرائیل، امریکہ اور غدارعرب حکمرانوں کو شکست دی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے جولائی 2006 میں اسرائیل، امریکہ اوران کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2006 میں حزب اللہ نے صرف اسرائیل کو شکست سے دوچار نہیں کیا بلکہ امریکہ اور عرب سازشی اورغدار حکمرانوں کو بھی شکست سے دوچار کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی میں لبنانی قوم نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔