Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • یوکیا امانو کی موت پر ایران کی تعزیت

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی موت پر تعزیت پیش کی ہے۔

سید عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے یوکیا امانو کی کارکردگی کی، کہ جس کے نتیجے میں پی ایم ڈی کیس ختم اور آئی اے ای اے نے اس بات کی پندرہ رپورٹیں جاری کیں کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، قدردانی کرتے ہیں۔

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے بھی ایک بیان میں تعزیت پیش کرتے ہوئے یوکیا امانو کے اہل خانہ، ان کے دوستوں، آئی اے ای اے کے کارکنوں نیز جاپان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انھوں نے غیر جانبداری، آزادی اور اپنے کام میں مہارت کو اس ایجنسی کے تین اہم اصولوں سے تعبیر کیا اور یوکیا امانو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور آئی اے ای اے کو بلندی پر پہنچانے میں یوکیا امانو کے بنیادی کردار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے رکن ملکوں کے نام اپنے مراسلے میں  ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کا انتقال ہو جانے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس