Jul ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • 96 سالہ سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیزآل سعود کئی سالوں سے مختلف امراض میں مبتلا تھے۔

شاہ عبدالعزیز آل سعود کے 10ویں صاحبزادے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آج 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، کئی برسوں سے مستقل علالت ان کی وفات کی وجہ بنی۔ وہ موجودہ فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی اور ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل کے والد تھے۔

خاندانی اختلافات کی وجہ سےان کا مملکت کی سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں تھا اس لئے ان کو کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔

وہ کئی برسوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج حالت بگڑنے پرانتقال کر گئے۔

ٹیگس