Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • مزاحمتی کارروائیوں میں شدت سے صیہونی حلقوں میں تشویش

صیہونی حلقوں نے مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت اور اتحاد و یکجہتی کے نتیجے میں حالات کے بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حلقوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی انتہا پسند پالیسیوں نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے صیہونی فوج کے اڈے سے مرکاوا 2 ٹینک کی چوری اس حکومت کے عسکری اداروں میں ایسے واقعات کی ایک چھوٹی سی مثال ہے جسے ایک پرانا اور گہرا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔

صیہونی میڈیا نے اس تناظر میں بتایا کہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کچھ عناصر جن میں افسر اور سپاہی بھی شامل ہیں، ہتھیار چوری کرکے فروخت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ بالآخر مغربی کنارے میں فلسطینی تنظیموں تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس بار عجیب بات یہ ہے کہ شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے سے ایک بڑا ٹینک چوری ہو گیا اور کسی نے اس پر توجہ تک نہیں دی۔

ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی مشترکہ تحقیقات کا آغاز ہوا اور تحقیقات کرنے کے بعد ساحلی بریگیڈ کے تفتیش کاروں کو پتہ چلا کہ مذکورہ ٹینک ایک ایسی جگہ سے ملا ہے جہاں کوڑے کا گودام تھا۔

ٹیگس