Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر پھر ہوئے متعدد قسم کے حملے

تل ابیب کے ایک ہسپتال پر سائبر حملہ اور اس میں موجود مریضوں کی دوسری جگہ منتقلی اور صیہونی حکومت کی جیل کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کے واقعات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کی داستان بیان کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے علاقے بنی براک" میں واقع "معینی ہیشوعا" اسپتال پر چند گھنٹے قبل سائبر حملے کا انکشاف ہوا تھا۔

اسرائیل کے چینل- 12 نے اطلاع دی ہے کہ اس مسئلے نے اسپتال انتظامیہ کو اسپتال کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ ہسپتال حکام کے مطابق تمام ٹیکنالوجی سسٹم فیل ہو چکے ہیں۔

کان نیٹ ورک نے بتایا کہ اس حملے کے بعد اس ہسپتال کے تمام کمپیوٹرز کو سرکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک مضمون میں اسرائیلی حکومت کی جیلوں میں سے ایک کے قریب دانستہ طور پر آگ لگنے کے واقعہ کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ گزشتہ رات "بات یام" کے علاقے میں "نخشون" یونٹ سے تعلق رکھنے والی محکمہ جیل خانہ جات کی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر راکھ ہوگئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹیگس