Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب کا بجٹ خسارہ

سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں نو ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں تینتیس ارب پانچ سو ملین سعودی ریال کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے جس کی مالیت آٹھ ارب نو سو تیس ملین ڈالر ہوتی ہے۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں سعودی عرب کی تیل آمدنی میں پانچ فیصد اور تیل سے ہٹ کر دیگر آمدنی میں چار فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے جنوری کی اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب کی معاشی ترقی میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد  کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا دو ہزار اٹھارہ کا بجٹ خسارہ، باون ارب ڈالر سے زائد تھا۔

ٹیگس