Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran

دہشت گردوں کے تعاقب کے لئے شمالی عراق میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ عراق کے وزیر اعظم کی موجودگی میں شروع ہو گیا۔

عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس بڑے آپریشن میں عراقی فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہے تاکہ صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کا بھرپور طریقے سے تعاقب  اور اس صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔اس فوجی آپریشن کی، عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، مسلح افواج کے کمانڈر، عراق کے وزرائے داخلہ و دفاع اور عوامی فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر  نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹیگس