افغانستان میں 34دہشت گرد ہلاک
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
افغانستان میں سلسلہ وار فضائی حملوں میں 34 دہشت گرد مارے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق افغان اور غیرملکی اتحاد والی فوج کی دہشت گردی مخالف مہم کے تحت لوگر صوبہ میں فضائی حملے کئے تھے جن میں 34دہشت گرد مارے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے۔ تاہم افغانستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں داعش اور طالبان ملوث ہیں۔