Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ آج کے بعد لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے صیہونی حکومت کے ہر طیارے کو مار گرایا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں بڑے پیمانے پر موجودگی صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کی جارحیتوں کا جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آج عراق میں بھی داعش کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ داعش کی شکست کے بعداب عراق میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ امریکا کو عراق سے نکل جانا چاہئے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ داعش کے عناصر جب افغانستان میں محاصرے میں آ جاتے ہیں تو امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت و پشتپناہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا، عراق میں بھی داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ داعش کی شکست کے بعد اب عراق میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ امریکا کو عراق سے نکل جانا چاہئے۔

ٹیگس