افغانستان میں فوج کی کارروائی، 37 طالبان ہلاک
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے خلاف فوج حرکت میں آگئی ہے۔
زنہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا صوبہ میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر انتہاپسندوں کے حملے کے بعد کی گئی جوابی کارروائی میں کم از کم 37 طالبان مارے گئے۔
مقامی پولیس سربراہ مسعود بابا کار خیل کا کہنا ہے کہ طالبان کے ریڈ یونٹ کے انتہاپسندوں نے منگل کی رات دیر گئے پڑوسی ضلع جرمت خان کی سڑک پر واقع چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی۔